counter create hit
گریبان

Gireban – گریبان

ویلنٹائن ڈے یعنی ۴۱ فروری پر ہم لوگوں کو سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس وغیرہ پرویلنٹائن ڈے کو لعن طعن کرنا بہت اچھی طرح یاد رہتا ہے ،یہ ایک اچھی بات ہے مگر ہم ویلنٹائن ڈے کو لعن طعن کرنے کے ساتھ ساتھ بحیثیت مسلمان ہونے کے بہت کچھ بھول بھی جاتے ہیں جیسے کہ سوشل میڈیا پر روز بروز بڑھتی ہوئی بے حیائی ، موبائل پر میسجنگ اور اس طرح کی کئی چیزیں ویلنٹائن ڈے سے بھی زیادہ بد تر ہیں،اگر ہمارا مذہب ہمیں ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں دیتا تو کیا ہماری بہن بیٹی کی غیر مناسب تصویریں سوشل میڈیا پر لگانے کی اجازت دے دیتا ہے؟؟ واحیات اور انتہائی گندے لطیفے اورشعر ایس ایم ایس کرنے کی اجازت دے دیتا ہے؟؟
پورے سال ہم لوگ ہی پیار محبت کے الفاظوں کو سوشل میڈیا پر لائک،کمنٹس اورشےئر کرتے ہیں اور جیسے ہی 14 فروری کی تاریخ آتی ہے ہم لوگ اپنے ہی الفاظوں سے پلٹ جاتے ہیں اور ہمارا سویا ہوا مسلمان جاگ جاتا ہے ۔پیار محبت کا جنون سب سے زیادہ ہمارے ہی سر چڑھ کر بولتا ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آج ہمارے ’’مشرقی ‘‘میڈیا میں ہی پیار محبت کے موضوعات پر سب سے زیادہ ڈرامے اور فلمیں بنائی اور دیکھی جاتی ہیں ۔
اس حیاء کے کلچر کے نام پر ویلنٹائی ڈے کے علاوہ کیا پاکستان کے سارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند ہوجاتے ہیں ،کیا عام دنوں میں اور کسی تہوار پر لڑکے لڑکیاں ،ہوٹل وغیرہ کا رُخ نہیں کرتے؟؟پیار محبت کا چرچہ ہماری نئی نسل میں ایک وائرس کی طرح چپک سا گیا ہے،بھارتی واحیات بول والے گانے سننے کی حد تک نہیں رہے تو ان گانوں اور فلموں کی ویڈیوز دیکھنے لائق ہو سکتی ہیں؟ ان کو شئیر کرنے والے ہم ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ انگریزوں کی سمجھ سے بالا تر ہیں۔
کسی کی شخصیت کا مذاق اُڑا نے کی ہمیں اسلام اجازت دے دیتا ہے ؟ سیاسی جلسے جلوسوں ، شادی بیاہوں اور تقریبوں میں ہم لوگوں کو شور شرابہ،فائرنگ اور اس قسم کے غیر قانونی کاموں کی کیا ہمیں اسلام اجازت دے دیتا ہے؟؟ سگنل توڑنا،قانون کی خلاف ورزیاں کرنا،اپنے گھر کے آگے کچرا جمع کرنااور اس قسم کے ہزاروں کام جو ہم تقریباّ روزانہ کرتے ہونگے،کیا اسلام ہمیں اجازت دے دیتا ہے یہ سب کرنے کی؟؟ میں ویلنٹائن ڈے کا دفاع نہیں کر رہا ،اس کولعن طعن کرنا بے شک اچھی بات ہے مگر کیا یہ سب ویلنٹائی ڈے سے پہلے نہیں؟؟
(برائے مہربانی آپ اپنی رائے کا اظہار کیجئے اسے پڑھنے کے بعد)
(دانش خان)

Enhanced by Zemanta

Interesting Here

Real estate

Current real estate taxes and fall of remittances

Does Fall Of Remittances Has Anything To Do With The Current Real Estate Taxes? Ever …

Loading Facebook Comments ...

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Loading Disqus Comments ...