counter create hit
تنقید

Tanqeed – تنقید

دنیا بھر پر تنقید کرنے والے پاکستانی چینل اس وقت سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیے جا رہے ہیں اور ان کو آڑے ہاتھوں لینے والے کوئی اور نہیں بلکہ عام پاکستانی ہیں، پاکستان کے دو بڑے نجی چینل کے درمیان کشیدگی کے باعث دوسرے نجی چینلز پر سوگوار کی فضاء چھائی ہوئی ہے نہ تو یہ چینلز اس جنگ کا لب و لباب پیش کرنے کی زحمت کرتے ہیں اور نہ ہی اس پر بات کرنا پسند کرتے ہیں جیسے کہ گھر کہ دو بڑے فرد آپس میں لڑ پڑے ہوں اور بچوں کو خاموش کروا دیا ہو۔

’’لڑکھڑے سچ‘‘ کے دعویدارکی اس جنگ میں ’’باباجی‘‘ کی کرسی تو خالی رکھتے ہیں مگر ایک کرسی اُن کیلئے بھی منتظر ہے اور وہ کرسی پاکستان کی عوام کی کرسی ہے کیونکہ کچھ کھرے سوالات پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی ہیں جسکو وہ سامنے لانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں اور وہ کر بھی کیا سکتے ہیں؟سوشل میڈیا پر ان سوالا ت کو ’’تنقید بمعہ غیرمناسب زبان‘‘ قرار دے دیا جاتا ہے جبکہ کسی کو بابا جی کہہ دینا یا کسی کے گھر کے معاملات پروگرام میں بیان کرنا بہت ہی بااخلاق اور انتہائی مناسب بات ہے. اور اب زرا ہم اِن کے بابا جی کی طرف آتے ہیں جنکا چینل سراسر اُنکی اپنی ہی جاگیر ہے،ہر کسی کو اُمید میں رکھنے والا اور( صرف)’’مجھے ہی جینے دو!‘‘ کی پالیسی پر عمل کرنے والا یہ چینل لڑکھڑے سچ میں سے کچھ سچ الگ کر ہی دیتا ہے ، اپنے بینرز تلے امن کی آشا کا بیڑا اُٹھاتا یہ چینل اپنی ریٹنگ کے چکر بہت سارے تُکّے بھی لگادیتا ہے،اسکے پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ سوشل میڈیا پر ہو ہی جاتا ہے کہ کس طرح مسلمان تُّکہ لگاتے ہیں۔

اس میڈیا وار میں کچھ ہو نہ ہو مگر میڈیا کا اصل چہرہ دیکھنے کو ضرور ملا ہے ،کس طرح کے مُہرے اور خبریں ایک دوسرے کا پردہ فاش کرتے ہیں،الزامات، تنقید، کرپشن اور بلیک میل کرتے یہ ادارے نہ کہ کسی ملک کے ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی سچ کے ہوتے ہیں ، ہر چیز میں اپنا فائدہ ، اپنی ریٹنگ اور اپنا مقصد دیکھنے والے یہ ادارے مضبوط سے مضبوط قوم کو بن منزل کی راہیں دکھادیتے ہیں صرف اتنا کہہ کہ’’ اگر آگے بڑھنا ہے توہم پر
اندھا یقین رکھنا ہے‘‘ اور قوم آگے ہی بڑھ جاتی ہے ۔

(دانش خان)

 تنقید


Enhanced by Zemanta

Interesting Here

Real estate

Current real estate taxes and fall of remittances

Does Fall Of Remittances Has Anything To Do With The Current Real Estate Taxes? Ever …

Loading Facebook Comments ...

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Loading Disqus Comments ...