• About Us
  • INCPak Team
  • Advertise
  • Terms
  • Privacy Policy
  • Contact Us
INCPak
  • National
    • Islamabad
    • Balochistan
    • Punjab
    • Khyber Pakhtunkhwa
    • Sindh
    • Gilgit Baltistan
    • Azad Kashmir
  • World
  • Automotive
  • Technology
  • Business
  • Sports
  • Education
  • Entertainment
  • Information
No Result
View All Result
  • National
    • Islamabad
    • Balochistan
    • Punjab
    • Khyber Pakhtunkhwa
    • Sindh
    • Gilgit Baltistan
    • Azad Kashmir
  • World
  • Automotive
  • Technology
  • Business
  • Sports
  • Education
  • Entertainment
  • Information
No Result
View All Result
INCPak
No Result
View All Result
Home Editorial

Hamara Nizaam ~ Our System ~

by Farhan Abro
March 31, 2013
in Editorial, News Alerts
Reading Time: 1 min read
A A

 

مجھے آج ایک مرثیہ کہنا ہے۔ ایک جیتی جاگتی، سانس لیتی اٹھارہ کروڑ عوام کا مرثیہ جو چند ہزار لوگوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہے، سہمی ہوئی معصوم سی ایک استاد جس کے گال پر رعونت، تکبر اور تفاخر سے آگ الگتی ایک خاتون طمانچے مارتی رہی. ایک عمر رسیدہ عورت کی آنکھ سے بہتے آنسو ہیں جو تھپڑوں اور دھکوں کے بعد اس کی آنکھ سے نکل آئے تھے۔ یہ تھپڑ اور طمانچے پہلی دفعہ قوم نے کیمرے کی آنکھ سے دیکھے ہیں ورنہ اس غلیظ اور بدبودار معاشرے میں یہ روز کا معمول ہے۔ گلیوں، بازاروں، چوکوں اور چوراہوں پر عام آدمی کے ساتھ یہ فرعون صفت افراد یہی رویہ اختیار کیے ہوتے ہیں۔ یہ وہ ہیں جنھیں اپنے شجرہ نسب پر ناز ہے، اپنی وسیع وعریض پھیلی ملکیت زمین پر گھمنڈ ہے، اپنے کارخانوں کی سلطنت پر بھروسہ ہے اور اپنے نسل دار نسل سردار، وڈیرے، جاگیردار، ملک اور چودھری ہونے پر ان کی گردنیں اکڑی ہوئی ہیں۔ اس رویے میں میرے ملک کا کوئی خطہ یا صوبہ مختلف نہی۔ پنجاب کا چودھری، سندھ کا وڈیرہ، بلوچستان کا سردار اور خیبر پختوں خوا کا خان سب ایک جیسے ہیں۔ اور یہ سب اس جمہورت کے تحفے ہیں اور اس کی بقا کے علمبردار بھی۔۔۔
Middle
میڈیا نے جو تھپڑ دکھائے یہ صرف ایک علامت ہے ورنہ اگر کبھی یہ خاتون گھر میں، حویلی میں یا کسے کے ڈیرے پر ہوتی تو اس کی چمڑی ادھیڑ دی جاتی ۔ اسے رومن بادشاہوں کی طرح اوباشوں کے حوالے کر دیا جاتا جو اپنے ملک سے خوبصورت اورغلام عورتوں کو اکھٹا کرتے تھے ۔ سالانہ رومن کھیلوں کے دوران ان کو پالتو کتوں کی طرح پلے ہوئے مضبوط جسم لوگوں کے حوالے کردیا جاتا تھا جو ان کے ساتھ لاکھوں لوگوں کے سامنے بدسلوکی کرتے تھے اور پورے کا پورا مجمع ان عورتوں کی چیخ و پکار پر خوش ہو کر تالیاں بجاتا تھا ۔ ان لوگوں کا بس چلے تو اپنے محکوم افراد اور مجبور عورتوں کے ساتھ یہی سلوک کریں. اگرچہ ایسا سلوک ہوتا ضرور ہے مگر اس کو دیکھنے والے اور اس کے ظلم کی شدت سے لطف اندوز ہونے والے اسی گاؤں یا علاقے کے لوگ ہوتے ہیں جو خوف سے زبان نہی کھولتے۔۔المیہ یہ نہی کہ ایک معصوم استاد کو ایک فرعون صفت خاتوں نے سرعام تھپڑ رسید کیے، المیہ یہ ہے کہ یہ فرعون صفت خاتوں ایک منتخب نمائندہ ہے ۔ عوام کی اجتمائی را ئے ہے جس کے احترام کا ہمیں درس دیا جاتا ہے۔ یہ ہے جمہوریت کا وہ اصل چہرہ جس کے بارے میں اقبال نے کہا تھا

ஜ
ہم نے خود شاہی کو پہنایا ہے جمہوری لباس
جب کبھی آدم ہوا ہے خود شناس و خود نگر

یھنی ایک بادشاہ، ایک حکمران یا ایک فرعون کا اختیار چار سو فرعونون میں تقسیم کر دیا ہے. اب یہ چار سو فرعون سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں ۔ کالے شیشے لگا ئے ہو ئے گاڑیاں، بڑی بڑی نمبر پلیٹوں پر اپنے جمہوری عہدے لکھے ہو ئے ، ٹریفک کے سگنل توڑتے ہو ئے ، ناکے پر کھڑے سپاہیوں کو ذلیل و رسوا کرتے، تھانوں کے گیٹ توڑ کر اپنے چہیتے مجرموں کو اپنے ساتھ لے جاتے اور بڑے بڑے افسران کے ساتھ مل کر اپنے مخالفین پر قتل، اغوا، دہشتگردی اور دیگر جرائم کے جھوٹے مقدمے قائم کرواتے، ان کے خلاف جھوٹی گواہیاں پیش کرواتے اور سچے گواہوں کو عدالت جانے سے روکتے، بیواؤں یتیموں، معزوروں اور مسکینوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرتے، قاتلوں، چوروں، ڈاکوؤں اور غنڈوں کو اپنوں ڈیروں پر پناہ دیتے بلکہ اپنے ساتھ ذاتی گارڈوں کی حیثیت سے گھماتے، یہ ہیں وہ کئی سو فرعون جو منتخب ہوتے ہیں. جو جمہوریت کی اساس ہیں. جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ “عوام کی را ئے پارلیمنٹ میں بولتی ہے”

ایسا کیوں ہے؟؟؟

اس لیے ہے کہ یہ جمہوری نظام بنایا ہی اس طرح گیا تھا کہ وہ چند ہزار لوگ جو کبھی ایک بادشاہ کے فرمان سے حکمران بنتے تھے ان کو اس انداز سے حکمران بنا دو کہ لوگ فریاد نہ کر سکیں.. میں حیرت میں گم ہو جاتا ہوں جب ٹی وی پر کوئی کال کرنے والا ان فرعونون کی شکایات کرتا ہے تو اینکر پرسن الٹا اس کو ڈانٹتا ہے کہ تم نے ہی تو ووٹ دے کر بھیجھا تھا اور وہ بیچارہ چپ سادھ کر بیٹھ جاتا ہے.. ہم کس قدر منافق ہیں کہ بیٹی یا بیٹے کا رشتہ کرنے جایئں تو کسی غنڈے، بدمعاش، چور اچکے، بددیانت کو اپنی دہلیز پر قدم نہی رکھنے دیتے. ہمیں صرف یہ پتا چل جا ئے کہ اس کی شہرت بدنام ہے تو ہم اس گلی کا رخ نہی کرتے لیکن پوری قوم کی عزت و عصمت جس کے حوالے کرتے ہیں اس کی شہرت بدنام ترین بھی ہو تو ہمارے منہ پر تھپڑ یوں لگتا ہے، “”تمھارے پاس ثبوت ہیں تو جاؤ عدالت میں اور ثابت کرو””””

یہ ہے وہ معاشرہ جو خوفزدہ ہے، یرغمال ہے. دنیا میں جہاں بھی تبدیلی آئ، حالات بدلے، وہاں سب سے پہلے لوگوں کا ایک جم غفیر اٹھا ، دیوانوں کی طرح.. انہوں نے سب سے پہلے ان دس پندرہ ہزار ظالموں، فرعونوں اور اجارہ داروں کو صفحہ ہستی سے مٹایا اور پھر کہا، اب ہم سب برابر ہیں. آؤ اب ہم اپنے آپ ہی سے حکمران چنتے ہیں… یہ زمین جس پر کتنے سالوں سے ظلم کی آندھیاں چل رہی ہیں، بہت پیاسی ہے.. اس کی پیاس بجھنے کے دن بہت قریب ہیں.. کسی کو اندازہ ہی نہی کہ جب وہ خاتون ٹیچر کو تھپڑ مار رہی تھی اس وقت پچیس کے قریب مفلوک الحال خواتین وہاں موجود تھیں. بس ایک لمحے کی بات ہے، جس دن اس کمزور خاتون نے وہ ہاتھ واپس رعونت سے بھرے منہ پر لوٹا دیا، پھر نہ کوئی منہ سلامت رہے گا نہ سر…

 اوریا مقبول جان
 
Tags: CandidateelectionsIslamabadPakistanPermissionPPPPPunishedSlapSupreme court of PakistanWahida Shahاوریا مقبول جان
ShareTweetSend
Previous Post

Huawei Ascend Mate – Upcoming Phone

Next Post

Nokia Lumia 520 – Say Bye Bye to Chinese phones

Related Posts

Petrol Prices in Pakistan: Media Sensationalism vs. Reality
Editorial

Petrol Prices in Pakistan: Media Sensationalism vs. Reality

April 15, 2025
DHA Homes Phase 7: A Villa Dream Hampered by an Internet Nightmare
Editorial

DHA Homes Phase 7: A Villa Dream Hampered by an Internet Nightmare

March 10, 2025
Pakistan Cricket Team’s ICC Champions Trophy Failure: Who Will Take Responsibility?
Editorial

Pakistan Cricket Team’s ICC Champions Trophy Failure: Who Will Take Responsibility?

February 24, 2025
Journey of Frustration: A Traveler's Tale from Skardu to Rawalpindi
Editorial

Bus Journey of Frustration: A Traveler’s Tale from Skardu to Rawalpindi

July 11, 2024
Empowering Pakistan's Future: Next-Gen Wi-Fi for Sustainable Development on WTISD 2024
Editorial

Empowering Pakistan’s Future: Next-Gen Wi-Fi for Sustainable Development on WTISD 2024

May 17, 2024
Collaborative Investment Opportunities in ICT to Boost Pakistan’s Economy 
Editorial

Collaborative Investment Opportunities in ICT to Boost Pakistan’s Economy 

May 17, 2024
Load More

Stay Updated!

WhatsApp WhatsApp Google News Google News

Latest News

EASA PIA

PIA Resumes Regular Flight Operations After Pakistan Airspace Reopens

May 11, 2025
Indian Retired Major Arya’s Slur Against Iran’s Foreign Minister Sparks Controversy

Indian Retired Major Arya’s Slur Against Iran’s Foreign Minister Sparks Controversy

May 11, 2025
Fly Jinnah Resumes Domestic Flights from Today

Fly Jinnah Resumes Domestic Flights from Today

May 11, 2025
PM Shehbaz Sharif Addresses Nation After Historic Ceasefire with India

PM Shehbaz Sharif Addresses Nation After Historic Ceasefire with India

May 11, 2025
Pakistan Extends Airspace Closure Until May 11, 2025

Pakistan Extends Airspace Closure Until May 11, 2025

May 10, 2025
Earthquake Lahore, Earthquake Islamabad, Earthquake Rawalpindi

5.3 Magnitude Earthquake Felt Across Islamabad and KPK

May 10, 2025
White House Warns of Imminent Iranian Attack

US Secretary Rubio calls Pak Army Chief Asim Munir

May 10, 2025
Op BUNYAN AL-MARSUS: Pakistan Destroys Multiple Indian Airbases, Missile Depots, and S-400 System

Op BUNYAN AL-MARSUS: Pakistan Destroys Multiple Indian Airbases, Missile Depots, and S-400 System

May 10, 2025
INCPak Logo
INCPak Logo

ABOUT INCPak

For the latest updates, check out our categories: National, World, Information, Education, Technology News, Automotive News, Business Updates, Entertainment, Property, Sports.

For more information about us, visit our About page, or get in touch via our Contact Us page. Read our Privacy Policy

© Copyright 2025, All Rights Reserved  |  Reproduction of this website's content without express written permission from Independent News Coverage Pakistan - INCPak is strictly prohibited.

MUST FOLLOW

Google News Follow Us on Google News

WhatsApp Logo INCPak WhatsApp Channel
  • About Us
  • INCPak Team
  • Advertise
  • Terms
  • Privacy Policy
  • Contact Us

Independent News Coverage Pakistan - INCPak © 2025

No Result
View All Result
  • National
    • Islamabad
    • Balochistan
    • Punjab
    • Khyber Pakhtunkhwa
    • Sindh
    • Gilgit Baltistan
    • Azad Kashmir
  • World
  • Automotive
  • Technology
  • Business
  • Sports
  • Education
  • Entertainment
  • Information

Independent News Coverage Pakistan - INCPak © 2025